اس کو کہتے ہیں تبدیلی۔۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین کو کس چیز کی اجازت مل گئی

فٹبال سٹیڈیم میں 10ہزار خواتین شائقین کیلئے نشستیں لگائی گئی ہیں، میڈیا رپورٹ

پیر 8 جنوری 2018 22:13

اس کو کہتے ہیں تبدیلی۔۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی خواتین کو کس چیز ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) سعودی حکومت نے خواتین کو سٹیڈیم جاکر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی ۔عرب میڈیا نے سعودی وزارت اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں خواتین کے خصوصی پویلین پر کام آخری مراحل میں ہے۔12جنوری کوفٹبال میچ الاھلی کلب اور الباطن کلب کے درمیان کھیلا جائیگا۔ الجوہرہ اسٹیڈیم کا تیسرا اور پانچواں فلور فیملیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال سٹیڈیم میں 10ہزار خواتین شائقین کیلئے نشستیں لگائی گئی ہیں۔حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں خواتین پر کچھ پابندیاں نرم کی گئی ہیں جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔شاہی فرمان پر عملدرآمد مکمل ٹریفک قوانین کیساتھ کیا جائیگا اور اس سلسلے میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے گا تاہم خواتین کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کیلئے آئندہ سال جون تک انتظار کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ خواتین پر ٹرکس اور موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :