امریکی پالیسی نے پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی تعلقات بنانے پر مجبور کر دیا ہے ،ْ امریکی اخبار

صدرٹرمپ نے ایرانی حکومت کوگرانے کیلئے مظاہرین کو اکسایا ، شمالی کوریا کو دھمکیاں دیں اور فلسطینیوں کی امداد میں کمی کا عندیہ دیا ،ْ نیویارک ٹائمز ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں ،ْٹرمپ کی ٹوئیٹردھمکیوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے ،ْ سفارتی نمائندہ

پیر 8 جنوری 2018 22:37

امریکی پالیسی نے پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی تعلقات بنانے پر مجبور ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہاہے کہ صدرٹرمپ نے ٹوئیٹرپیغامات کے ذریعے متعدد ملکوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں ایرانی حکومت کوگرانے کیلئے مظاہرین کو اکسانا ، شمالی کوریا کو دھمکیاں دینا اور فلسطینیوں کی امداد میں کمی کا مطالبہ شامل ہے ۔اخبار کے یورپ کیلئے سفارتی نمائندے سٹیون ارلانگر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ٹرمپ کی ٹوئیٹردھمکیوں نے امریکی ساکھ کو مجروح کیا ہے ۔

انہوں نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف کو فون کال میں کہا تھا کہ وہ پاکستان جیسے عظیم ملک میں آنا چاہیں گے جہاں کے لوگ بھی عظیم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا تھا کہ آپ پاکستانی عوام تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ زبردست لوگ ہیں اور میں ان کا بہت قدر دان ہوں لیکن حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اپنا رخ بدلتے ہوئے انہیں ٹوئیٹر پر دھمکی دی ہے کہ پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے سوا کچھ نہیں دیا ۔

اس تضحیک سے پاکستان ناراض ہوگیا اور چین سے تعلقات بنانے پر مجبور ہوگیا ہے جس نے 24گھنٹے کے اندر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی ۔ پاکستان نے تب باہمی کھاتوں کیلئے چینی کرنسی کو استعمال کر نے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ کالم میں لکھا گیا کہ امریکی پالیسی نے پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی تعلقات بنانے پر مجبور کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :