ن) لیگ کی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے (ن) لیگ خود عدلیہ کے فیصلے مانتی نہیں، دوسروں کو مشورہ دیتی ہے،مولا بخش چانڈیو

پیر 8 جنوری 2018 22:56

ن) لیگ کی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے (ن) لیگ خود عدلیہ کے فیصلے مانتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے (ن) لیگ خود عدلیہ کے فیصلے مانتی نہیں، دوسروں کو مشورہ دیتی ہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں 14 افراد کو قتل کیا گیا طاہر القادری کے مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں اگر ماڈل تائون کے مسئلے کا ساڑھے تین سال قبل حل نکال لیا جاتا ہے تو آج دھرنوں کی بات نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ ایک دو استعفوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا (ن) لیگ کی حکومت ملک میں افراتفری پید اکرنا چاہتی ہے بلوچستان میں ہلچل میں حکومت کا اپنا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات نہ ہوئے تو ملک میں بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ اور یہ بحران خود حکومت نے پیدا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پورا ملک انتخابات کی تیاری کررہا ہے لوگ چاہتے ہیں کہ ملک غیر یقینی حالات سے نکلے انتخابات ہونا چاہئیں تاکہ ملک میں صحیح قیادت ملے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔