پیداوار میں اضافہ ، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، پی اے آر سی

پیر 8 جنوری 2018 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) زرعی شعبہ کی ترقی اور تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے بتایا کہ پیداوار میں اضافہ اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور ان کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کام کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیداوار میں اضافہ کیلئے مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جس سے پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کسانوں کو معلومات اور رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔