بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت نے انتہاء پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، فلم پدماوت کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

پیر 8 جنوری 2018 23:07

بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت نے انتہاء پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت نے انتہاء پسندوں کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے فلم پدماوت کو ریلیز کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پدماوت کی ریلیز کی نئی تاریخ 25 جنوری دی گئی ہے تاہم بھارتی انتہاء پسندوں نے فلم کی ریلیز کیخلاف ایک بار پھر دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

انتہاء پسندجماعت کرنی سینا نے فلم ریلیز ہونے پر سینماء گھروں کو آگ لگانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ یاد رہے کہ انتہاء پسندوں کی دھمکیوں پر فلم پدماوتی کی یکم دسمبر کو ریلیز روک دی گئی تھی جس کے بعد فلم کا نام اور کچھ سین تبدیل کر کے ریلیز کی نئی تاریخ دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :