علاقائی ترقی، عوامی ریلیف کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، عابد شیر علی

عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے بلاتاخیر مستفید ہو سکیں ، وزیر مملکت پانی و بجلی

پیر 8 جنوری 2018 23:17

علاقائی ترقی، عوامی ریلیف کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی ریلیف کے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے بلاتاخیر مستفید ہو سکیں ۔

وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میںا یک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شاہد ‘ ایم ڈی پی ایچ اے چوہدری محمد آصف ‘ ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل ‘ ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری ‘ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد شبیر ‘ ایکسئین میونسپل کارپوریشن خالد جاوید اور دیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے حلقہ این اے 84 میں واسا کے جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کیں اور واسا افسران سے کہا کہ سیوریج کی سکیموں کو مکمل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج پائپ بچھانے کا کام جلد مکمل کریں تاکہ گلیوں و سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شروع کئے جا سکیں ۔ انہوں نے حلقہ میں پبلک پارکس کی حالت کو بہتر بنانے اور پی ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کو فو ری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑاکرکٹ کی منتقلی کے سلسلے میں سٹاف کی کارکردگی پر نظر رکھیں ۔

انہوں نے حلقہ میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی بحالی ‘ ٹائلٹس بلاکس کی تعمیر اور خصوصا گرلز سکولوں میں ضروری بنیادی سہولتوں کی فوری فراہمی پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :