Live Updates

صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے شرعی معاملات کو سیاست کے لیے استعمال کیا

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے بارے میں بیان سن کر حیران ہوں کہ سیاست ایسے ہوتی ہے،سینئیر صحافی کامران شاہد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 8 جنوری 2018 23:03

صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے شرعی معاملات کو سیاست کے لیے استعمال کیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08جنوری 2018ء ) :معروف اینکر و سینئیر صحافی کامران شاہد کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے بارے میں بیان سن کر حیران ہوں کہ سیاست ایسے ہوتی ہے۔تفصیلات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کے خوب چرچے ہیں ۔ایک طرف عمران خان کے حامی اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ممکنہ شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں تو دوسری طرف عمران خان کے مخالف اس عمر میں شادی کرنے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کل صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اخلاقیات کو بھی بھول گئے۔عمران خان پر ذاتی حملے کئیے تو عمران خان کی مبینہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو بھی خلط ملط کر دیا ۔انکے اس بیان پر معروف اینکر و سینئیر صحافی کامران شاہد کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے بارے میں بیان سن کر حیران ہوں کہ سیاست ایسے ہوتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کے بیان پر کہنے کو میرے پاس کچھ بھی نہیں ۔موصوف نے کہاں سے بات شروع کی ،شادی کی پیشش کو ورغلانا کہا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کو عجیب رنگ دیا جبکہ طلاق تو کسی میں بھی ہو سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :