میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر بشریٰ مانیکا کی نہیں ہیں: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی پیر 8 جنوری 2018 23:04

میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر بشریٰ مانیکا کی نہیں ہیں: عارف نظامی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2018ء) عارف نظامی نے دعوی کیا ہے کہ میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر بشریٰ مانیکا کی نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشری مانیکا کی شادی کے حوالے سے معروف صحافی عارف نظامی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ عارف نظامی کا بتانا ہے کہ میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر بشریٰ مانیکا کی ہیں ہی نہیں۔ بشریٰ مانیکا سخت پردے کی پابند ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا پر گردش کر رہی تصاویر بشریٰ مانیکا کی بہن کی ہیں۔ اس حوالے سے ان کی بشریٰ مانیکا کی بہن سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔ ان کی بہن نے تصدیق کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ آخر کیوں میڈیا پر عمران خان کیساتھ ان کی  تصویر جوڑی جا رہی ہیں۔ عارف نظامی نے مزید بتایا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہو چکی ہے۔ یہ شادی گزشتہ پیر کو ہی ہوئی ہے۔ عارف نظامی کی مزید گفتگو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :