پاکستان میں ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 8 جنوری 2018 23:26

پاکستان میں ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان میں ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں اپنے حریفوں ٹیوٹا اور پاک سوزوکی کے بعد ہونڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2018کو کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سوزوکی اور ٹویوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ہنڈا کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق سوک کار کی قیمت میں 50 ہزار کا اضافہ کا کیا گیا ہے جبکہ 1300 سی سی ہنڈا سٹی کی قیمت بھی 50ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے۔ دوسری جانب1500 سی سی ہنڈا سٹی اسپائر گاڑی کی قیمت 60 ہزار روپے بڑھا دی گئی ہے جبکہ حالیہ لانچ کی جانے والی بی آر وی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔