پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی منگل 9 جنوری 2018 02:16

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2018ء) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے۔ جبکہ زخمی ہو جانے کے باعث فخر زمان میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔ فخر زمان کی جگہ امام الحق اوپننگ کریں گے۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :