حکومتِ پنجاب تعلیمی فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، ریاض احمد چیمہ

منگل 9 جنوری 2018 15:59

سرگودھا۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض احمد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب تعلیمی فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ،تعلیمی اداروں کو فعال بنایا جارہاہے ،اساتذہ کے مسائل کے حل کی طرف عملی اقدامات جاری ہیں،تعلیم کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کیلئے کتاب خوانی وقت کی اہم ضرورت ہے ،ضلع سرگودھا میں لائبریری سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی خصوصی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، اُنھوںنے اِن خیالات کا اظہار ادبی کتاب میلہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیئرپرسن بک لورز ایسوسی ایشن سعدیہ تنویر ، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، منزہ انور گوئندی، نجمہ منصور، فوزیہ افتخار اور کئی دیگر اساتذہ بھی موجود تھے،ریاض احمد چیمہ نے مزید کہا کہ کتاب میلہ کی وجہ سے ہزاروں طلباء و طالبات نے نئے نئے موضوعات پر مشتمل کتابوں سے فیض حاصل کیا ہے،منفی سرگرمیوں سے بالا تر ہو کر طالب علموں کی کتاب میلہ میں شرکت خوش آئند ہے ،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ سرگودھا کا ادبی کتاب میلہ طالب علموں میں موبائل اور لیب ٹاپ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے میں مدد دیگا، موبائل کا منفی استعمال بچوں کے اذہان اور صحت کیلئے نقصان دہ ہے،طالب علموں کو کتاب سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اساتذہ اور والدین کا اہم کردار ہے،چیئر پرسن سعدیہ تنویر نے کہا کہ سرگودھا میں منفرد نوعیت کا یہ کتب میلہ جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، سرگودھا رائٹرز کلب نے اس کتاب میلہ میں مجلسِ مذاکرہ ، مشاعرہ اور بزمِ ساز و آواز شامل کر کے میلے کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :