گیس اسٹیشن چلانے والا پہلی سعودی خاتون

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 9 جنوری 2018 15:35

گیس اسٹیشن چلانے والا پہلی سعودی خاتون
دمام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2018ء) سعودی عرب میں ایک خاتون گیس اسٹیشن چلا رہی ہے جو کہ اس میدان میں اپنے آپ کو منوانے والی پہلی خاتون ہے جس پر آج تک صرف مردوں کو ہی غلبہ رہا ہے۔ مروت بخاری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہے کہا کہ گیس اسٹیشن کے ساتھ ہی اسنے اپنا ایک آفس بنا رکھا ہے جہاں وہ گیس اسٹیشن کے ملازمین کو منظم کرتی ہے اورانکی مدد سے اپنا گیس اسٹیشن چلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مروت بخاری نے مزید کہا کہ میرا گیس اسٹیشن مشرقی صوبے میں ہائی وے پر ہے ۔ جلد ہی خواتین بھی ڈرائیونگ شروع کردیں گی اور میں اپنے کاروبار کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کرنا چاہتی ہوں. بخاری نے مزید کہا کہ اسنے اپنے گیس اسٹیشن پر خواتین کو پریشانی سے بچانے کے لیے خواتین کے لئے ایک خصوصی لین بنوائی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی کمپنی صرف ایک گیس اسٹیشن ہی نہیں چلا رہی بلکہ وہ ایک ریزورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کر ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :