سعودی عرب ،ٹائر اسکریچنگ کرنے پر مقامی نوجوان گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 9 جنوری 2018 16:34

سعودی عرب ،ٹائر اسکریچنگ کرنے پر مقامی نوجوان گرفتار
مکہ مکرمہ .(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے ایک اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق پورا کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹائر اسکریچنگ پر مشتمل وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نوجوان مکہ مکرمہ کے العوالی محلے میں ایک اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق پورا کررہا ہے جہاں سینکڑوں طلبا ءتھے۔

محکمہ ٹریفک نے فوری طور پر ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر پتہ کیا جائے کہ کس نوجوان نے اسکول کے قریب ٹائر اسکریچنگ کا شوق پورا کیا ہے۔ نوجوان کو تلاش کرکے گرفتا ر کرلیا گیاہے ۔ پہلی بار ٹائر اسکریچنگ پر20 ہزار ریال جرمانہ وقید ، دوسری بار پر 40 ہزارو قید اور تیسری بار پر 60 ہزا ر ریال جرمانہ مقرر ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ٹائر اسکریچنگ پر کار ضبط بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :