صوبہ پنجاب میں ایگریکلچر اور روڈ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1ارب روپے سے زائد کی منظوری

منگل 9 جنوری 2018 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی44ویںاجلاس میں ایگریکلچر اور روڈ سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر1 ارب 88کروڑ 41 لاکھ 3ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی44ویں اجلاس میںجن 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں پھولوں کی مارکیٹوں کی فروغ (اپ گریڈیشن) کیلئے 26 کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے اور ضلع ساہیوال پاکپتن میں ساہیوال عارفوالا روڈ (کل لمبائی 42.12 کلومیٹر)کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 62 کروڑ 35 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :