مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا

واقعہ کیخلاف اسلام آباد میں ہڑتال، جنوبی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی

منگل 9 جنوری 2018 18:34

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران ضلع اسلام آباد میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے لارنو کوکرناگ میں ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ شہید ہونیوالے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت محمد فرحان وانی شہید کے طورپر ہوئی ہے جبکہ ارشد خان نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میںفوجی کارروائی جاری تھی۔بھارتی فوج کے ایک عہدے دار نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مجاہدین تھے اور انہیں فوج کے ساتھ جھڑپ میں قتل کیاگیا ہے۔ادھر نوجوانوں کی شہادت پر کوکرناگ اور اس سے ملحقہ ضلع اسلام آباد کے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ مظاہرین نے تمام سڑکوں کر بلاک کر دیا جس سے علاقہ ویرانی کا منظر پیش کر رہاتھا۔ضلع کے علاقوں آکین گام ، ساگام ، کوکرناگ ، ویلو اور لارنو میںبھی ہڑتال کی گئی اور مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے ۔