ایف بی آر نے زرمبادلہ میں رقم پاکستان سے باہرکسی غیرملکی کو ٹرانسفر کرنے سے ایک ہفتہ قبل اطلاع کمشنر ان لینڈ ریونیو کولازمی قراردیدیا

منگل 9 جنوری 2018 20:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) ایف بی آر نے زرمبادلہ میں رقم پاکستان سے باہرکسی غیرملکی کو ٹرانسفر کرنے سے ایک ہفتہ قبل اطلاع کمشنر ان لینڈ ریونیو کولازمی قراردیدیا ایف بی آرکے فیصلے کے مطابق اگرکوئی پاکستانی کمپنی یا ٹیکس گزار کسی نان ریذیڈنٹ کو زرمبادلہ باہر بھیجوائیںگاتو اس کی اطلاع کمشنر ان لینڈ ریونیو کو پیشیگی دینا لازمی ہو گا۔

(جاری ہے)

خواہ یہ رقم کسی بینک کمپنی کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہوں پا اسٹیٹ بینک کے ذریعے ایک ہفتہ قبل اس کے بارے میں کمیشن اینڈ لینڈ ریونیو کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔ خیبرپختونخو اورفاٹا کے تمام اداروں کو اس ضمن میں آگاہ کیا ہے۔