آزاد جموں و کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، صحت عامہ اور شاہرات کی5ارب 15کروڑ70لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 20منصوبہ جات کی منظوری

منگل 9 جنوری 2018 20:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء)آزاد جموں و کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، صحت عامہ اور شاہرات کی5ارب 15کروڑ70لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 20منصوبہ جات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزراء حکومت راجہ نثار احمد خان، ڈاکٹر نجیب نقی، سردار میر اکبر خان، چوہدری محمد عزیز، محترمہ نورین عارف، سید شوکت علی شاہ ، چوہدری محمد سعید، مشتاق احمد منہاس، بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ، سیکرٹری مالیات فرید تارڑ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار، سیکرٹری صحت عامہ میجرل جنرل خالد حسین اسد، سیکرٹری ورکس طارق محمود شعلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع حویلی میں بھیڈی ڈوبہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر، ضلع میرپور مین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کی اپ گریڈیشن، ضلع کوٹلی میں بحالی و مرمتی سہنسہ سرساوہ روڈ ،مائی طوطی دربار کھوئی رٹہ تا راجدہانی روڈ ،بہترگی و بحالی ڈڈیال سیاکھ روڈ ،ضلع بھمبر میں بہترگی وبحالی بھمبر جاتلاں روڈ ،ضلع باغ میں ڈھلی لسڈنہ روڈ،ضلعی حویلی میں پلنگی تا کہوٹہ روڈ ،تعمیر پی سی سی روڈ دربار الف دین باجی مرحوم کالا مولا،ضلع پونچھ میں گوئیں نالہ راولاکوٹ روڈ ،دوارا ندی ،تیتری نوٹ عباسپور روڈ ،ضلع سدھنوتی میں آزاد پتن پلندری روڈ ،اپ گریڈیشن پلندری قلعاں روڈ ،منگ تا پلندری براستہ چلار روڈ ،ضلع نیلم میں دفاعی نوعیت کی اشکوٹ چیجوارڈ روڈ ،ضلع باغ میں بسوٹی شیر کیمپ روڈ ،سدھنوتی میں منگ گوئیں نالہ روڈ ،ضلع میر پور میں تعمیر آر سی سی پل کھوکھراں ڈھل محمود رائے پور، تعمیر آر سی سی پل بر نالہ پلنگی در ٹنگیری چڑی عباس پرو روڈ،ضلع مظفرآباد میں تعمیر دربار شاہ سلطان آر سی سی پل کے لیے حصول اراضی کے لیے زمین و تعمیرات کے معاوضہ جات کی ادائیگی ، تعمیر آر سی سی پل ریڑہ بازار ضلع باغ کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں آبی و ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور دیہی علاقوں میںپانی کی حالیہ کمی کو پورا کرنے کے لیے واٹر سپلائی سکیمز کی تیاری کے سلسلہ میں سفارشات مرتب کرنے کے لیے سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، چیف انجینئرسنٹرل ڈیزائن آفس ، چیف منصوبہ بندی و ترقیات اور رورل واٹر سپلائی سپیشلسٹ شامل ہیں۔

کمیٹی دو ماہ کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔ جن کو مدنظر رکھ کر دیہی علاقوں میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہحکومت آزادکشمیر نے رواں مالی سال کے دوران ملنے والے ترقیاتی فنڈز کا 97فیصد خرچ کر لیا ہے ترقیاتی بجٹ کا بروقت تصرف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کر دیا ہے اس بجٹ کا بروقت خرچ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آزادکشمیر میں بیت المال کا ریجنل دفتر قائم کیا جائے گا بیت المال کو کینسر کے مریضوں ،غربا کی اعانت ،تعلیمی وظائف کے مزید کیسز ارسال کیئے جائیں ،وزیراعظم آزادکشمیر نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ پورے آزادکشمیر کے دورے کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے ،عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ،فضائی اور آبی آلودگی کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی تیار کی جائے مقام افسوس ہے کہ 70سال گزرنے کے باوجود خواتین کے سروں سے گھڑے نہیں اتر سکے دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی سکیمز کی تکمیل ،ان کی حفاظت اور زخیرہ آب کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے وزراء صاحبان پورے آزادکشمیر کے وزیر ہیں اورہر انتخابی حلقہ کے عوام ان سے یکساں توجہ کے مستحق ہیں وزراء باقاعدگی سے انتخابی حلقوں کے دورے کریں میرپور میں انسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی کی اپ گریڈیشن اور انجیو پلاسٹی کی سہولت اہم قدم ہے آئندہ سال سے مظفرآباد میں بھی انجیو پلاسٹی کی سہولت مہیاکریں گے ہماری حکومت وسائل عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر خرچ کر رہی ہے نہ کہ سیاسی مفادات کے لیے لائن آف کنٹرول پر آباد بستیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تمام محکمہ جات لائن آف کنٹرول کے قریب اپنے مراکز کو فعال بنائیں تاکہ وہاں مشکل حالات میں دشمن کے سامنے زندگی گزارنے والوں کو کبھی مشکل پیش نہ آئے ضلعی تعصبات سے ہٹ کر ہمیں اجتماعی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے سال کے بجٹ کا اثر پورے آزادکشمیر پر پڑا ہے حکومت بین الاضلاعی اور پاکستان کو ملانے والی شاہرات کی بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ آزادکشمیر کے تمام بڑے شہروں کے اندر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے اور ان کے تدارک کے لیے ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ترقیاتی بجٹ کے استعمال کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے سیکرٹری ورکس طارق شعلہ نے ریٹائرمنٹ کے باعث اپنے آخری کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر نے ترقیاتی بجٹ کے بروقت استعمال اور شاندار خدمات پر ان کی خدمات کو سراہا۔