ہم شہر میں مضبوط ڈھانچے کی حامل جماعت ہیںہمارے ورکرز سے زیادہ بے لوث ورکرز کسی جماعت کے پاس نہیں ، سینیٹر شاہی سید

منگل 9 جنوری 2018 22:29

ہم شہر میں مضبوط ڈھانچے کی حامل جماعت ہیںہمارے ورکرز سے زیادہ بے لوث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم شہر میں مضبوط ڈھانچے کی حامل جماعت ہیںہمارے ورکرز سے زیادہ بے لوث ورکرز کسی جماعت کے پاس نہیں ہے ہمُ شہر کی واحد جماعت ہیں جس نے آنے والے عام انتخابات پارٹی کے لیے امیدوار نامزد کرنا شروع کردیے ہیںہم نے پارٹی ٹکٹ کے اجرا کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا اور ٹکٹ کے اجرا کے لیے مقامی تنظیم سے رائے طلب کی اور کارکنان کی رائے کی روشنی میں پارٹی ٹکٹ کا اجرا شروع کیا، ان خیالات کا اظہار انہون نے باچا خان مرکز میں ایک بڑی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پارٹی کی ذیلی تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے کارکنان کی بہت بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، سینیٹر شاہی سید نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو روایتی سرخ ٹوپیاں پہنائیں،تقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری، دوست محمد اور یحیٰ خانزادہ نے بھی خطاب کیا ، سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ آج سینکڑوں نوجوانوں کی شمولیت ہمارے لیے باعث اطمینان ہے ہم نا جھکنے والے ہیں نا بکنے والے ہیں نا ہی رکنے والے ہیں ، انہوں نے مذید کہا کہ ملک انتہاء نازک دور سے گزر رہا ہے قومی قیادت سے مشاورت کے بعد آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے قیام پاکستان کے فورا بعد ہم نے ہمسایوں کے بجائے سات سمندر پار دوست بنائے ،ارباب اختیار ہوش میں آئیںچار میں سے تین ہمسائے ناراض ہیں اداروں میں تصادم کسی کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ نام نہاد مرد مومن کے حواریوں کے جان نشینوں کے منہ سے نام نہاد افغان جہاد پر ندامت ہمارے لیے قابل اطمینان ہے مگر افسوس کے چالیس لاکھ پختونوں کا خون بہہ چکا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ قوم کے جوانوں کا جذبہ ہماری قومی تحریک کے روشن کل کی نوید ہے کامیاب کراچی آپریشن کے باعث تنظیمی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہوسکا شہر سے ناامیدی اور احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے شہر کرپشن اور بد انتظامی کی آماجگاہ بن چکا ہے مسند اقتدار پر بیٹھنے والے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، یا تو عوام کی خدمت کریں ان کے مسائل حل کیے جائیں یا کرسی خالی کردی جائے ، باہمی الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں سے جان نہیں چھڑائی جاسکتی ، انہوں نے مذید کہا کہ قومی شناختی کارڈ کا حصول پختونوں کے لیے انتہائی دشوار بنا دیا گیا ہے مختلف حیلوں بہانوں سے شناختی کارڈ کے اجراء میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں نادرا حکام کا رویہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے نادرا حکام کو خبردار کرتا ہوں اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر احتجاج کا حق رکھتے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ کراچی کی پختون آبادیاں مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہیںباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چوتھے درجے کے شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے معاشرے کے باشعور لوگ خاص طور پر نوجوان آگے آئیں بنیادی ذمہ داری قوم کے نوجوانوں کی بنتی ہے نوجوان آگے بڑھیں اور قومی تحریک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیں۔