ماڈل ٹائون قتل عام شہباز شریف نے نہیں کیا تو قتل کرنے والوں کو روکا کیوں نہیں گیا طاہر القادری

شہبازشریف فیصلہ کریں عزت سے جاناہے یا کسی اورطریقے سی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سربراہ پاکستان عوامی تحریک

منگل 9 جنوری 2018 23:20

ماڈل ٹائون قتل عام شہباز شریف نے نہیں کیا تو قتل کرنے والوں کو روکا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17ماڈل ٹائون قتل عام شہباز شریف نے نہیں کیا تو قتل کرنے والوں کو روکا کیوں نہیں گیا شہبازشریف فیصلہ کریں عزت سے جاناہے یا کسی اورطریقے سی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے خلاف باتیں کرنے والوں کو سمندر میں پھینک دینا چاہئیے ، نواز شریف کی عدلیہ کے خلاف تقریریں سنیں ہیں ، یہ وہی نواز شریف ہے جس نے عدلیہ پر حملہ بھی کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی عمران خان کے شادی کے معاملے پر تنقید شرمناک فعل ہے ، کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ آور نہیں ہونا چاہئیے ، کسی کی ذاتی زندگی میں جھانکنا قابل مزمت فعل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوری کے ا حتجاج میں تمام جماعتوں کی بھرپورشرکت ہوگی ابھی تو صرف اس اعلان سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی، ن لیگ کااقتدارختم ہونیوالاہے قوم بہت جلد اس حوالے سے خوشخبری سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف فیصلہ کریں عزت سے جاناہے یا کسی اورطریقے سی سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں کوانجام تک پہنچائیں گے گزشتہ 2دہائیوں میں پہلی باراپوزیشن قیادت ایک میزپربیٹھی ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف خود ماضی میں جنرل ضیاء الحق کے لاڈلے تھے اب دوسروں کو لاڈلہ کہہ رہے ہیں ۔