عوام دہشت وحشت پر مبنی زہنیت کی بیخ کنی کیلئے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں ،گورنر بلوچستان

منگل 9 جنوری 2018 23:25

عوام دہشت وحشت پر مبنی زہنیت کی بیخ کنی کیلئے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے جی پی او چوک زرغون روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروںکے شہادت اور دیگر زخمی ہونے پر رنج وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل وقسم قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ دہشت وحشت پر مبنی زہنیت کی بیخ کنی کیلئے موجودہ حکومت کا ساتھ دیں اور من حیث القوم اتحادواتفاق کا مظاہر ہ کریں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دھماکہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کریں اور اس قسم کے خوشگوار واقعات کے سدباب کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے بھرمیں امن واستحکام قائم ہوسکے گورنر نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحیقن کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :