چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان اسمبلی کے قریب خود کش دھماکے کی مذمت

منگل 9 جنوری 2018 23:27

چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان اسمبلی کے قریب خود کش دھماکے کی  مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر وجمیل کی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ،قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :