بہت جلد بچوں،خواتین کی قاتل حکومت انجام کو پہنچے گی‘ خرم نواز گنڈا پور

ناظم دعوت قصور امین انصاری کی9سالہ بیٹی کے اغوا کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 9 جنوری 2018 23:28

بہت جلد بچوں،خواتین کی قاتل حکومت انجام کو پہنچے گی‘ خرم نواز گنڈا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے قصور میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت محمد امین انصاری کی9سالہ بیٹی کے اغوا کے بعد قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصور واحد ضلع ہے جہاں بچوں اور بچیوں کے ساتھ اس طرح کے درجنوں واقعات ہوئے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

جو حکومت بچوں کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔بہت جلد بچوں،خواتین کی قاتل حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی ، انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو مختلف ہتھکنڈوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ ڈی پی او قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال ،رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :