آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ھے کہ اہل کون ھےاور نااہل کون،مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں فتح پر ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 جنوری 2018 23:38

آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ھے کہ اہل کون ھےاور نااہل کون،مریم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09جنوری 2017ء ): مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں فتح پر ٹوئیٹ دیتے ہوئے کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ھے کہ اہل کون ھےاور نااہل کون! تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے۔تفصیلات کے مطابق پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح کے بعد مریم نواز نے جیت کی خوشی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا جس کو الّلہ اور عوام پلس کر دیں، اس کو کوئی ماینس نہیں کر سکتا ، روک سکو تو روک لو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ھے کہ اہل کون ھےاور نااہل کون!
تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ عوام کی رائے بہتےپانی کی طرح ہوتی ہے۔بہتا پانی سامنے آنے والی تمام رکاوٹیں توڑدیتا ہے۔بہتاپانی جہاں جاتا ہے،اپنا راستہ بنا لیتاہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ھو آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دی-جس کو عوام پلس کریں،اس کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا
انہوں نے اس موقع پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔