سعودی عرب ، موٹر سائیکل سواروں کو بھی سگنل توڑنے پر 3،000 ریال جرمانے کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 10 جنوری 2018 15:27

سعودی عرب ، موٹر سائیکل سواروں کو بھی سگنل توڑنے پر 3،000 ریال جرمانے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے قصیم محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل سے سگنل توڑنے والے سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی شہری پر 3 ہزار ریال جرمانہ کر دیا۔ باخبرذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الرس کے ٹریفک حکام نے ایک ہندوستانی پر اس وقت 3 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کردیا جو سرخ بتی کونظرانداز کر کے موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے نکل گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے توجہ دلائی کہ ٹریفک قانون کے تحت یہ جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ جس میں اس بات کو واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے والوں پر بھی سگنل توڑنے پر اسی طرح جرمانہ ہو گا جس طرح کہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر کیا جاتا ہے۔ موٹر سائیکل سواروں پر یہ پابندی بھی ہے کہ وہ راستے کے بیچوں بیچ یا بائیں جانب موٹرسائیکل نہ چلائیں۔ انہیں زگ زیگ انداز میں موٹرسائیکل چلانے کی بھی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :