کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی جاری

بدھ 10 جنوری 2018 16:07

فیصل آباد۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے زرعی معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کی جانب سے ایسے مزید کاشتکاروں کا ڈیٹا اکٹھاکیاجارہاہے جو سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تاکہ ان کو جدید زرعی معلومات ، حکومتی ترغیبات اور زرعی ویڈیوز کے ذریعے آگاہی فراہم کی جاسکے۔