چین کا زمبابوے کے بجلی کی پیداوار والے منصوبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا عزم

چین کو مغرب کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات انسانی حقوق اور گورننس خسارے کی وجہ سے کشیدہ ہونے کے بعد مشرق کی طرف دیکھنے کے بعد سے چین کو زمبابوے کا سدا بہار دوست خیال کیا جارہا ہے ، چینی سفیر

بدھ 10 جنوری 2018 16:42

چین کا زمبابوے کے بجلی کی پیداوار والے منصوبوں میں زیادہ سرمایہ کاری ..
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) زمبابوے میں چین کے سفیر ہوانگ پنگ نے کہا کہ چین نے نومبر میں فوجی امداد سے اقتدار کی منتقلی میں کافی عرصے سے برسراقتدار حکمران رابرٹ موغابے کی برطرفی کے بعد اقتدار پر براجمان ہونے پر صدر ایمرسن منان گاگوا کو مبارکباد دینے کیلئے خصوصی ایلچی بھیجنے کے بعد دوستی اور تعاون کو مستحکم بنانے کا عزم کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے وزیر توانائی و پاور ڈویلپمنٹ سائمن کھایا مویو سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ میں وزیر توانائی سے رسمی ملاقات کرنے آیا ، اب جبکہ وہ نئی حکومت میں شامل ہیں پرانے دوست کی حیثیت میں انہیں مبارکباددینا چاہتا ہوں ، اس کے علاوہ ہم ماضی کی طرح ہم دوستی اور تعاون کومستقبل میں بھی مستحکم بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین پہلا ملک ہے جس نے عزت مآب صدر ایمرسن منان گاگوا کو مبارکباد دینے کیلئے خصوصی ایلچی بھیجاہے ، اس ایلچی نے صد ر شی جن پھنگ کا ایک مراسلہ بھی پہنچایا ، صدر شی جن پھنگ نے منان گاگوا کو اپنی اولین فرصت میں چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جو افریقہ سے باہر ان کا پہلا بیرونی دورہ ہو گا ، ہمیں امید ہے کہ وہ معیشت کی بہتری کیلئے خصوصی بلیو پرنٹ مرتب کریں گے،چین بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے ملک کے متعدد اہم بجلی کے ترقیاتی منصوبے شروع کررہا ہے ، اہم منصوبوں میں کیری با سائوتھ ایکسٹینشن میں 300میگاواٹ کا اضافہ اور وانگ پاور سٹیشن توسیع شامل ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :