اوپن یونیورسٹی میں ’’پاکستانی زبانیں اور نو آبادیاتی ادب‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس 16مارچ سے شروع ہو گی

بدھ 10 جنوری 2018 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ پاکستانی زبانیں کے زیر اہتمام ’’پاکستانی زبانیں اور نو آبادیاتی ادب‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس 16اور 17مارچ کو منعقد ہو گی۔ مختلف ممالک سے زبانوں کے ماہرین اِس عالمی کانفرنس میں مقالے پیش کریں گے۔ پاکستانی زبانوں کا ادب اور قومی تشخص ،ْ پاکستانی زبانوں میں بین الثقافتی تراجم ،ْ پاکستانی زبانوں کا مزاحمتی ادب ،ْ پاکستانی زبانوں کا ادب اور جدوجہد آزادی ،ْ پاکستانی زبانوں کا ادب اور سماجی رویے ،ْ پاکستانی زبانوں کے ادب کا لسانیاتی جائزہ ،ْ پاکستانی زبانوں کے ادب میں باغیانہ رویے ،ْ پاکستانی زبانوں کے ادب میں سیاسی شعور اور پاکستانی زبانوں کا ادب اور مادیت پرستی کے تصورات کا نفرنس کے موضوعات ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ زبانوں کے ادب پر اثر انداز ہونے والے تمام رجحانات کا احاطہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے شعبہ پاکستانی زبانیں کو کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایات دی تھی۔اس کانفرنس کے دیگر مقاصد میں پاکستانی زبانوں میں نوآبادیاتی ادب کی تحقیق کیلئے راہیں ہموار کرنا ،ْ پاکستانی زبانوں کے تہذیبی اور ثقافت پس منظر کا جائزہ لینا اور پاکستانی زبانوں کے لسانی ،ْ سیاسی اور سماجی پس منظر کا جانئزہ لینا شامل ہے۔