آرمی چیف کا متاثرہ خاندان کی اپیل پرسول انتظامیہ کی بھرپورامداد کا اعلان

آرمی چیف کےفوری کاروائی کیلئےاحکامات جاری،مجرموں کوجلد گرفتارکرکےعبرتناک سزادی جائے۔جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 جنوری 2018 17:37

آرمی چیف کا متاثرہ خاندان کی اپیل پرسول انتظامیہ کی بھرپورامداد کا ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قصور میں معصوم بچی زینب کے قتل کی مذمت کی ہے، آرمی چیف نے متاثرہ خاندان کی اپیل پرسول انتظامیہ کی بھرپورامداد کا اعلان کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے متاثرہ خاندان کی اپیل پرفوری کاروائی کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ مجرموں کو جلد گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہرقسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔ملزمان کی جلدگرفتاری اور متاثرہ خاندان کومثالی انصاف فراہم کرنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔واضح رہے قصور میں معصوم بچی زینب کو 4 روز قبل اس وقت اغواء کیا گیا جب بچی قرآن پاک کاسپارہ پڑھنے کیلئے مدرسے جارہی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بچی چارورزتک لاپتا رہی۔بعدازاں درندہ صفت ملزمان نے بچی کی لاش کوکوڑے میں پھینک دی۔

واقعہ کے وقت بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے۔بچی کے والد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیاجائے۔ والد نے کہاکہ ہمارے ساتھ انتہائی اندوہناک سانحہ ہواہے۔ہم نے جب سے سناہم ہوش میں نہیں ہیں۔ابھی توہمیں ہوش بھی نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رشتہ داروں نے بچی کوڈھونڈنے کیلئے دن رات ایک کردیالیکن پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

زینب کے والد نے کہاکہ اس ملک میں عام انسان محفوظ نہیں ہیں۔ساری سکیورٹی جاتی امراء پرلگی ہوئی کیاہم کیڑے مکوڑے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ جب تک ملزمان کیفرکردارتک نہیں پہنچائے جاتے بچی کی تدفین نہیں کریں گے۔والداور والدہ زینب نے کہاکہ ہمیں صرف انصاف چاہیے اور کچھ نہیں چاہیے۔

متعلقہ عنوان :