زرعی یونیورسٹی میں ایم اے فائن آرٹس کی طالبات کے فن پاروں اور آرٹ کے حوالے سے نمائش کا انعقاد

بدھ 10 جنوری 2018 20:01

فیصل آباد۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز کے زیراہتمام ایم اے فائن آرٹس کی طالبات نے فن پاروں اور آرٹ کے حوالے سے اپنے تخیلات کی نمائش کا انعقاد کیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے ڈین کلیہ فوڈ‘ نیوٹریشن و ہوم سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق بٹ ‘ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمدامجد اولکھ اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عائشہ ریاض کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاشبہ مختلف رنگوں اور لکیروں کے ذریعے بھی پیغام رسانی کرتے ہوئے اپنے جذبات و احساسات کو زبان دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں اور تصاویر کے معیار کو سراہتے ہوئے کہاکہ نوجوان طالبات نے بلاشبہ محنت ‘لگن اور مہارت کے ساتھ اپنے احساسات کو عملی صورت میں ڈھال کر معاشرتی رویوں اور زیرموضوع معاملے کی خوبصورت عکاسی کی ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں اقراء بشیر نے کلرزآف لائف‘ ماہ نور اکرام نے میٹرلسٹک سیلف‘ ماہ نور نے گیم آف مائنڈچیس‘ ثناء فیض نے مینڈیلس‘ ثناء شبیر نے اُمید‘ سحر لیاقت نے وار آف پانی پت‘ سدرہ اقبال نے خوداحتسابی‘ سعدیہ اصغر نے صنفی توازن‘ صالحہ نواز انے پش اینڈ پل کے تصورات کواپنے فن پاروں کا موضوع بنایا۔