آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت اجلاس

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،ورکس ، زراعت ، مالیات ،بورڈ آف ریونیو، سیاحت ، خوراک ،بہبودآبادی، صحت عامہ، جنگلات ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں زیر کار انکوائریز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 10 جنوری 2018 20:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی زیر صدارت مختلف محکمہ جات کی زیر کار انکوائریز کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری اطلاعات،سیاحت آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری خوراک راجہ محمد عباس ، سیکرٹری انڈسٹریز راجہ طارق مسعو د خان ، سیکرٹری تعلیم کالجز سید شاہد محی الدین ،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ خواجہ محمد احسن، سیکرٹری سیرا سردار فاروق تبسم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،ورکس ، زراعت ، مالیات ،بورڈ آف ریونیو، سیاحت ، خوراک ،بہبودآبادی، صحت عامہ، جنگلات ، تعلیم ، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں میں زیر کار انکوائریز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور سیکرٹریز صاحبان نے اپنے اپنے محکمہ جات کی رپورٹ بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں زیر کا رانکوائریز کو جلد از جلد اور بروقت یکسو کر نے کے اقدامات کریں ۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے مطلع رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے محکموںکے ذمہ انکوائری کمیٹیوں کی تفصیلی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل پیش کی جائے تاکہ مزید کارروائی ممکن ہوسکے۔ *راٹھور*۔

متعلقہ عنوان :