ہزارہ یونیورسٹی میں سپرنگ سمسٹر 2018ء کیلئے چار فیکلٹیز کے 36 تعلیمی و تحقیقی شعبہ جات میں داخلے جاری

بدھ 10 جنوری 2018 21:54

ایبٹ آباد۔ 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں سپرنگ سمسٹر 2018ء کیلئے چار فیکلٹیز کے 36 مختلف جدید ترین تعلیمی و تحقیقی شعبہ جات بی ای/بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فیل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جن کی آخری تاریخ 29 جنوری 2018ء ہے۔

(جاری ہے)

بیچلر ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کیلئے انٹری ٹیسٹ6 فروری جبکہ انٹرویوز 6 سے 8 فروری 2018ء تک منعقد کئے جائیں گے اور میرٹ لسٹ کی آویزگی 9 سے 13 فروری 2018ء کو ہو گی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز یکم مارچ 2018ء سے ہو گا۔

اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی پرووسٹ آفس کے فون نمبر0997-414153 414145 / 414143 سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا موبائل نمبر0334-3008081 سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pk اور فیس بک پیج Hazara University Mansehra Official Media پر بھی تمام تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔