بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں ساڑھے 4 لاکھ کنال اراضی پر قابض ہیں، کٹھ پتلی حکومت کا اعتراف

بدھ 10 جنوری 2018 22:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میںساڑے چار لاکھ کے قریب کنال اراضی بھارتی فورسز کے قبضے میں ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزارت داخلہ نے نام نہاد اسمبلی کو ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جموں خطے میں 51ہزار 1سو 16کنال جبکہ مقبوضہ وادی اور لداخ خطوں میں 3لاکھ 79ہزار8سو 17کنال اراضی بھارتی فورسز کے قبضے میں ہے۔

نام نہاد اسمبلی کومزید بتایا گیا کہ مقبوضہ وادی کے ضلع بارہمولہ میں 34ہزار 5سو 98کنال ، ضلع بڈغام میں 33ہزار 4سو 78کنال، کپواڑہ میں 12ہزار 1سو 15،اسلام آباد میں 7ہزار 8 سو 29کنال، بانڈی پورہ میں 57ہزار 82کنال ، گاندر بل میں 21ہزار 72کنال ، پلوامہ میں15ہزار 2 سو 76، شوپیاں میں 4ہزار 8سو 3کنال جبکہ ضلع سرینگر میں 4ہزار 9سو 51کنال بھارتی فورسز کے قبضے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :