نواز شریف کو کرپشن کی بنیاد پر نکالا گیا ،

بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کو عدم اعتماد اور اب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوامی بل بوتے پو اقتدار سے نکالا جائے گا،بیرسٹرسلطان اس طرح نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو جائے گا، نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں دھاندلی کرائی اور مجھے اسمبلی سے باہر رکھا میرپور کے کرپٹ افسروں سے کہوں گا کہ وہ راہ راست پر آجائیں ورنہ میں نے آئی ایس ایف کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے بے غیرت افسران کو دفتروں میں نہ بیٹھنے دیں ایسے افسران کو فوری واپس نہ بلایا گیا اور انکے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو یہ آزاد کشمیرحکومت کے خاتمے کی ابتداء ہو گی آزاد کشمیرمیں فوری طور پرطلبہ یونینز کے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ انہیں میں سے مستقبل کے وزیر اعظم، وزراء اور مشیر بنیں گے لہذا انکی سیاسی تربیت کے لئے طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں،میرپور میں مسٹ یونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور کے آئی ایس طلبہ کے اجتماع سے خطاب

بدھ 10 جنوری 2018 22:57

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہکرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج غروب ہو رہا ہے اور اب پی ٹی آئی کی حکومت بننے والی ہے۔ عوام اب عمران خان کے ساتھ ہیں اور پاکستان اور آزاد کشمیر سے کرپشن اور فراڈ کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔

انھوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں بہتری کے لئے بھرپور کروشش کریں گے۔عوام اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کاساتھ دیں تاکہ کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کی جا سکے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن کی بنیاد پر نکالا گیا جبکہ بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کو عدم اعتماد اور اب آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو عوامی بلوبوتے پو اقتدار سے نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح اب نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو جائے گا۔ نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں دھاندلی کرائی اور مجھے اسمبلی سے باہر رکھا ۔ جبکہ نواز شریف کی تذلیل ہو رہی ہے لیکن میرا آج یہاں میرپور ہزاروں طلبہ نے موٹر سائیکلوں کے جلوس میں شاندار استقبال کیا ہے۔ میں میرپور کے کرپٹ افسروں سے کہوں گا کہ وہ راہ راست پر آجائیں ورنہ میں نے آئی ایس ایف کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے بے غیرت افسران کو دفتروں میں نہ بیٹھنے دیں۔

اگر ایسے افسران کو فوری طور پر واپس نہ بلایا گیا اور انکے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو یہ آزاد کشمیرحکومت کے خاتمے کی ابتداء ہو گی۔آزاد کشمیرمیں فوری طور پرطلبہ یونینز کے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ انہیں میں سے مستقبل کے وزیر اعظم، وزراء اور مشیر بنیں گے لہذا انکی سیاسی تربیت کے لئے طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں۔ میں نے جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آواز بلند کی وہاں اب آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے بھی باہر نکلا ہوا ہوں۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہاء نہیں بلکہ ہم انکی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں۔