قصورواقعہ؛ معصوم زینب کی ماز جنازہ دوبار ادا والد کی شرکت

جنازے کے بعد بچی کو مقامی قبرستان خواجہ دائمل حضوری میں دفن کر دیا گیا،ہر آنکھ اشکبار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 21:34

قصورواقعہ؛ معصوم زینب کی ماز جنازہ دوبار ادا والد کی شرکت
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):قصور واقعے کی مظلومہ زینب امین کی نماز جنازہ دوبارہ دا کر دی گئی،جنازے میں والد نے بھی شرکت کی۔جنازے کے بعد بچی کو مقامی قبرستان دائمل حضوری میں دفن کر دیا گیا،ہر آنکھ بچی کی مظلومیت پر اشکبار ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتولہ زینب کے والدین وقوعے کے وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے جہاں سے وہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 653پر اسلا م آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔

والد کے قصور پہنچنے پر معصوم زینب کی نماز جناز ایک بار پھر ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ کے بعد ننھی زینب کی لاش کو مقامی قبرستان دائمل حضوریمیں دفن کر دیا گیا ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غم و حزن سے بھرا ہواتھا۔زینب کو لواحقین اور اہل علاقہ کی آہوں اور سسکیوں میں بچی کو رخصت کیا گیا۔