ن لیگ کا حکومت کو خیر آباد کہہ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جنوری 2018 22:21

ن لیگ کا حکومت کو خیر آباد کہہ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) ن لیگ نے حکومت کو خیر آباد کہہ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد ن لیگ کی قیادت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی قیادت نے حکومت کو خیر آباد کہہ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ اب بلوچستان حکومت کا حصہ بننے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ ن لیگ کی قیادت کے اس فیصلے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے باغی رہنماوں اور اپوزیشن کے اتحاد کے باعث گزشتہ روز ثناء اللہ زہری کو وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :