نجی ٹی وی کے میزبان قصور واقعے پر نشریات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 23:47

نجی ٹی وی کے میزبان قصور واقعے پر نشریات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ):نجی ٹی وی کے میزبان سیدحید علی قصور واقعے پر نشریات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،،اینکر کے جذباتی الفاظ نے ناظرین کی آنکھیں نم کر دیں۔تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے ہر صاحب ضمیر انسان کو غم و کرب میں مبتلا کر دیا ۔نجی ٹی وی کے میزبان سیدحید علی قصور واقعے پر نشریات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،،اینکر کے جذباتی الفاظ نے ناظرین کی آنکھیں نم کر دیں۔

(جاری ہے)

انکا ارباب اقتدار سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ایک مرتبہ اپنی بیٹی کی شکل میں زینب کا چہرہ دیکھنے کی کوشش کریں ۔اس ماں کا درد سمجھیں جس کی بچی اب نہیں رہی ،اس باپ کا درد سمجھیں جو آج گھر لوٹ کے آیا ہو گا اور اسے بابا بابا کہنے والی معصوم آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہوگی۔اینکر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آپ پر غصہ بھی تھا لیکن اب ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کیونکہ اب ہم آپ ہی سے اپیل کر سکتے ہیں ۔ایک مرتبہ زینب کی تصویر اپنے سامنے رکھ کر اس میں اپنی بیٹی کو دیکھیے گا پھر کچھ کیجئیے گا۔ویڈیو دیکھیں۔