آلو کے کاشتکاروں کو برداشت سے 15روز قبل بیلیں کاٹ لینے کی ہدایت

جمعرات 11 جنوری 2018 15:38

فیصل آباد۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے آلو کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو برداشت کرنے سے 15روز قبل بیلیں کاٹ دیں کیونکہ اس سے آلو سخت جان ہو جاتے ہیں اور وہ کولڈ سٹوریج کے دوران نہیں گلتے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار آلو کی برداشت صبح کے وقت کریں جب درجہ حرارت کم ہو کیونکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلوئوں کے گلنے سڑنے کا زیادہ امکان ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عام طور پر برداشت کے بعد زمیندار آلوئوں کو ڈھیر کی صورت میں جمع کر لیتے ہیں جس سے ہو اکا گزر نہ ہونے کی وجہ سے آلو نہ صرف گلتے ہیںبلکہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی بناء پر خشک ہو کر بد شکل بھی ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ ڈھیر کے اندر ہوا کے گزرنے کیلئے ڈکٹ لگائیں اورڈکٹ کو صبح کے وقت بند کر دیں تاکہ گرم ہوا کا گزر نہ ہو سکے اور رات کے وقت کھول دیں تاکہ ٹھنڈی ہوا گزر سکے۔