پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے قائد اعظم کوائز مقابلہ 16 جنوری 2018 کو ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جنوری 2018 17:46

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے تعاون سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں جشن ولادت قائداعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے ایک بین الکلیاتی / بین الجامعاتی کوئز مقابلہ بعنوان قائداعظم کوئز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کوئز مقابلہ  16 جنوری 2018 کو صبح 9:30 بجے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، مین یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔اس مقابلے میں مختلف تعلیمی اداروں کی دو افراد پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے میں شرکت کی معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :