امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ ہم پر گرانا چاہتاہے ، نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے ،ثنا ء اللہ زہری کے بعد فاروق حیدر کی باری ہے ، بیرسٹر سلطان

ہندوستانی فوج سرعام ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے ،ہمیں بیرونی ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ان ممالک میں پارلیمنٹرین کو کشمیر کاز کے حق میںآواز اٹھانے کیلئے تیار کر نا ہوگا ،امریکہ بھارت کو خطے کا نیا تھانیدار بنا رہا ہے، سہنسہ میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 جنوری 2018 18:54

سنہسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ ہم پر گرانا چاہتاہے ۔ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میںجعلی مینڈیٹ تھا ،ثنا ء اللہ زہری کی قربانی کے بعد فاروق حیدر کی باری ہے اور بڑی قربانی پنجا ب حکومت کی ہو گی ۔

ہندوستانی فوج سرعام ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے ہمیں بیرونی ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ان ممالک میں پارلیمنٹرین کو کشمیر کاز کے حق میںآواز اٹھانے کے لیے تیار کر نا ہوگا ۔ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ رجوڑ بن گیا ہے امریکہ بھارت کو خطے کا نیا تھانیدار بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں سہنسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جس میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات و امیدوار اسمبلی اخلاق چوہدری ، مرکزی رہنما عبدالرزاق ایڈووکیٹ ،سابق امید وار اسمبلی ساجد نواز ایڈووکیٹ ، چوہدری حبیب حیدر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔بیرستر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میاں نوا ز شریف کو تیسری بار اقتدار ملا مگر مقام افسوس ہے کہ وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں سیاسی معاشی ، معاشرتی بحران سر اٹھا لیتے ہیں ان پر ترس کیا جائے یا مکافات عمل سمجھ کر خاموش ہوجائیں سمجھ سے بالا تر ہے ۔

میاں برادران سیاست کے اندر برسوں سے موجود ہیں مگر وہ جمہوریت کو مستحکم کرنے سیاسی و معاشی بحرانوں پر قابو پانے پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے آئینی تقاضوں کو پورا کر نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دینے اور داخلی و خارجی پالسیوں کو کامیاب کر نے میںہمیشہ بری طرح ناکا ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ بین الاقوامی قانون ، مساوات، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق او ر جمہوری تقاضوں ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔

دو دہائیاں گزر گئی مگر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہ ہو سکا کشمیری ستر سالوںسے بھارتی بربریت ، درندگی ، وحشیانہ کارروائیوں ، تشددانہ پالیسیوں کا شکار ہیں ، غاصبانہ قبضے ، ڈھائے جانے والے مظالم اور عالمی بے رخی کا نتیجہ ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کے اندر قیامت کا سماں ہے ،۔انھوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر پرامن معروف جمہوری طریقوں اقوام متحدہ کی قرارداوں ، بین الاقوامی اصولوں اور کشمیر یوں کی امنگوں کے مطابق حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی جس کی وجہ سے ایک لمحہ میں کروڑوں انسان لقمہ اجل بن جائیں گئے کیونکہ پا ک بھارت دونوں ممالک بارود کے ڈھیر پر کھڑے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر یوں کے ساتھ نظریاتی ہی نہیں بلکہ مذہبی ، ثقافتی ، تہذیبی اور قلبی رشتہ ہے ۔ مسلح افواج اپنی ملکی اور قومی ذمہ داری پوری کر رہی ہے جو کہ کشمیر یوں کی قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سرحدی پٹی پر کھڑی ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ۔

بھارت نے نانگا کی تباہی سے سبق حاصل نہیں کیا ہم مجاہدوں غازیوں ، شہداء اور وطن عزیز کے لیے دی جانے والیوں قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانے تک نہ چین سے بیٹھیں گے اور نہ دنیا کو بیٹھنے دیں گے ۔ؓیرسٹر سلطانمحمود چوہدری نے کہا کہ ہم عالمی دنیا ، یورپی ممالک اسلامی ریاستوں ، آزادی پسند تنظیموں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں ، جمہوریت پسند ملکوں اور عالم منصفوں سے حمائت نہیں اپنا پیدائشی حق مانگتے ہیں غلامی نہیں آزادی چاہتے ہیں ، اقوام متحدہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نتیجہ ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کے اندر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ۔