کراچی،سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کے زیر صدار ت جاری

سرکاری ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کو نظرانداز کرکے سیاسی بنیادوں پر سرکاری ملازمتوں کی بندربانٹ ہورہی ہے،کامران اختر اسمبلی

جمعرات 11 جنوری 2018 21:15

کراچی،سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کے زیر صدار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کے زیر صدار ت جاری، ایم کیوا یم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں کراچی کے نوجوانوں کو نظرانداز کرکے سیاسی بنیادوں پر سرکاری ملازمتوں کی بندربانٹ ہورہی ہے شہر کے امیدواروں کی درخواستیں ردی کی ٹوکریوں میں ڈال دی گئیں، انہوںنے آغاسراج درانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر بیروزگاروں کو جھانسا دیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کا کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کی بات تعصب پرمبنی ہے۔اساتذہ اور ڈاکٹروں کی اسامیوں پرکراچی کے نوجوان بھی بھرتی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :