محکمہ ز راعت کی ٹیم کا جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد برآمد، پانچ افراد گرفتار

جمعرات 11 جنوری 2018 22:46

ملتان۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت پر جعلی کھادوں وزرعی ادویات کی تیاری وفروخت میں ملوث عناصر کیخلاف صوبہ بھر میںکریک ڈائون جاری ہے۔ گزشتہ روز ملتان میںمحکمہ زراعت کی ٹیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بہاولپور بائی پاس پر جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ مار کر تقریبا30ًًلاکھ روپے مالیت کی جعلی کھاد پکڑ کر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کر دی ۔

جعلی کھاد پوٹاشیم سلفیٹ کی بوریوں میں بھرائی جارہی تھی ۔چھاپہ کے دوران پوٹاشیم سلفیٹ کی 150پیک بوریاں500بوریوں کا خام مال اور خالی باردانہ کے تقریباًً 2ہزار بیگ پکڑ لئے گئے جبکہ گرائنڈر، وزن کرنے والے پیمانے،پیکنگ مشین ،خالی باردانہ اور بھرائی والا سامان بھی قبضہ میںلے لیا گیا۔

(جاری ہے)

موقع پر 5ملزمان محمد اکرم ولد محمدیعقوب،محمد طارق ولد عبدالحمید،محمد رضوان محمد اسحاق،محمد رفیق ولد غلام فرید،محمد رفیق ولد واحد بخش کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیعرائے ظفر عباس کی مدیت میںفرٹیلائزر کنٹرول آرڈر1973کی دفعہ 18(4) کے تحت فیکٹری مالک کیخلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت جعلی کھادوں وزرعی ادویات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔