بطور وزیراعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے، عبدالقدوس بزنجو

4 ماہ میں مسائل حل نہیں ہوسکتے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اتفاق رائے سے جمہوری عمل کو آگے بڑھائیںگے، نامزد وزیراعلیٰ

جمعرات 11 جنوری 2018 23:15

بطور وزیراعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے، عبدالقدوس بزنجو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء)بلوچستان میں اپوزیشن کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ان کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے 4 ماہ میں مسائل حل نہیں ہوسکتے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اتفاق رائے سے جمہوری عمل کو آگے بڑھائیںگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے پہلی بار مل کر بیٹھ کر بلوچستان کے لیے فیصلے کیے وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے لیے اپنی جماعت اور تمام سیاسی قائدین کا شکر گزار ہوں 4 ماہ میں بہت کچھ نہیں کرسکتے تاہم سینئر سیاستدانوںکی راہنمائی سے اچھے کام کرنے کے لیے کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک دن کے لیے بھی ہو تو وزیراعلیٰ ہی ہوتا ہے سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے امن و امام، تعلیم، صحت کو بہتر کرنا ترجیح ہے ہم ایک بہتر ٹیم تشکیل دیں گے۔