بلوچستان میں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جنوری 2018 10:28

بلوچستان میں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامز د گی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل صوبائی اسمبلی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی سے کاغذات نامزدگی برائے انتخاب وزیر اعلیٰ شروع ہو گیا ہے ،کاغذات صبح 9بجے تا سہ پہر 3بجے کے دوران سیکر ٹر ی اسمبلی کے دفتر سے حاصل کئے اور جمع کرائے جائیں گئے جس کی اسکر وٹنی کے بعدحتمی فہرست جار ی کر دی جائے گی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کل ہفتے کی صبح 10بجے منعقد ہو نے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔