ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ریڈ زون گرلاٹ بالاکوٹ کی 11 رکنی کمیٹی کی ملاقات

جمعہ 12 جنوری 2018 10:40

مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) ریڈ زون گرلاٹ بالاکوٹ کی 11 رکنی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرین زلزلہ ریڈ زون کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،10 سال متاثرین ریڈ زون نے انتظار کیا، مزید 10 دن انتظار کریں۔ متاثرین ریڈ زون جو چاہ رہے ہیں وہی ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی اراکین میں تحصیل ناظم بالاکوٹ سید ابراہیم شاہ، سٹی نائب ناظم حیدر علی خان، سیٹھ مطیع الله، میاں محمد اشرف ناظم وی سی گرلاٹ، ریاض مغل ناظم وی سی نڑاہ، نور حسین، وارث خان، صفدر حسین، محمد شبیر، اکرام مغل، تیمور فدا اعوان شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ایاز خان نے کہا کہ جلد الاٹمنٹ شروع کریں گے، تھوڑے بہت مسائل درپیش ہیں جن کا حل نکال کر الاٹمنٹ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :