سرائے نعمت خان کی ملحقہ آبادیوں میں چھاپے، دو کلینک سیل، متعدد عطائی ڈاکٹرز فرار

جمعہ جنوری 10:40

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) ہیلتھ کیئر کمیشن نے خفیہ اداروں کے ہمراہ سرائے نعمت خان اور ملحقہ آبادیوں میں چھاپے مار کر دو کلینک سیل کر دیئے جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سعید خان مشوانی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ سرائے نعمت خان اور ملحقہ آبادیوں میں عطائیت کے خلاف بھر پور آپریشن کرتے ہوئے حکیم سمیت دو کلینک سیل کر دیئے جبکہ متعدد عطائی ڈاکٹرز ہیلتھ کیئر کمیشن کی آمد کی اطلاع پا کر رفو چکر ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سینئر ہیلتھ کیئر کمیشن سعید خان مشوانی کے موقع پا کر فرار ہونے والے عطائی ڈاکٹروں پر تادیر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے سینئر انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سعید خان مشوانی اور ان کی پوری ٹیم کو عطائیت کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments