قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 10:59

قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء): قصور واقعہ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ اب آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش پر زینب کے والد نے اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی جے آئی ٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں، جب تک جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل نہیں کیا جاتا ہم جے آئی ٹی کو قبول نہیں کریں گے۔