مظاہروں کے ڈر سے ٹرمپ نے برطانیہ کا دورہ ملتوی کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 12 جنوری 2018 11:03

مظاہروں کے ڈر سے ٹرمپ نے برطانیہ کا دورہ ملتوی کردیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جنوری۔2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا شایان شان طریقے سے استقبال نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے جبکہ برطانیہ کی جانب سے ایسے اشارے ملے تھے جن سے لگتا تھا کہ ٹرمپ کے دورہ امریکا کو پسندیدگی کی نظرسے نہیں دیکھا جارہا۔لندن کے میئرنے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی صدر کا استقبال نہیں کریں گے ٹرمپ اس بات سے بھی خوفزدہ ہیں کہ ان کے دورے کے دوران مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والے لوگ ان کے خلاف مظاہرے کرسکتے ہیں -برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ہیٹی اور افریقہ کے کئی دیگر ممالک کے لیے انتہائی نا زیبا لفظ کااستعمال کیا گیا ۔

صدر ٹرمپ نے امیگرینٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ امریکا کو اگر امیگرینٹس ہی لینے ہیں تو ہیٹی اور دیگر افریقی ممالک کی بجائے ناروے سے لوگ کیوں نہ لے لیں‘انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ”گندی نالیوں“سے آکر امریکا میں گندگی پھیلاتے ہیں ان کا اشارہ افریقی النسل لوگوں کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے انتہائی نازیبا لفظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کے نسلی امتیاز برتنے پر بحث چھڑ گئی ہے اور انہیں امریکا سمیت پوری دنیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘امریکی میڈیا اور سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان انتہائی غیرذمہ درانہ ہیں اور انہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا بولتے رہتے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا کا معاشرہ مختلف رنگ ونسل اور مذاہب کے لوگوں پر مشتمل ہے ٹرمپ کے حالیہ بیان سے معاشرے میں تقسیم بڑھے گی جو کہ امریکا کے لیے خطرناک ہے-

متعلقہ عنوان :