قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

جمعہ 12 جنوری 2018 12:06

قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کے 51 ویں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا جو سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں سردار ایاز صادق نے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا جن میں میجر (ر) طاہر اقبال‘ افتخار احمد چیمہ‘ شازیہ مری‘ ایس اے اقبال قادری‘ نعیمہ کشور خان اور عائشہ سید شامل ہیں جو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کے رواں سیشن کی کارروائی چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :