قومی اسمبلی، قتل ہونے والی زینب‘ جنرل خالد شمیم وائیں‘ ایئرمارشل (ر) اصغر خان اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے شہید اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 12 جنوری 2018 12:06

قومی اسمبلی، قتل ہونے والی زینب‘ جنرل خالد شمیم وائیں‘ ایئرمارشل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب‘ جنرل خالد شمیم وائیں‘ ایئرمارشل (ر) اصغر خان اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے شہید اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ قصور کا واقعہ درندگی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے معصوم بچی کے لئے فاتحہ خوانی جبکہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جنرل (ر) خالد شمیم وائیں‘ پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی وفات‘ سیکیورٹی ایجنسیوں کے شمالی وزیرستان‘ مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور ایل او سی پر شہید 3 اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے فاتحہ خوانی کرائی۔