قومی اسمبلی کا رواں سیشن 25 جنوری تک جاری رہے گا

جمعہ 12 جنوری 2018 12:13

قومی اسمبلی کا رواں سیشن 25 جنوری تک جاری رہے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قومی اسمبلی کا رواں سیشن 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس جمعہ کو سپیکر آفس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے 51 ویں اجلاس سے متعلق قواعد و ضوابط طے کرنے کے لئے کمیٹی کے ممبران سے رائے لی گئی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ اجلاس میں رانا تنویر حسین‘ شیخ آفتاب احمد‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری‘ زاہد حامد‘ چوہدری محمد اشرف‘ سید نوید قمر‘ میر اعجاز حسین جاکھرانی‘ ڈاکٹر شیریں مزاری‘ اقبال محمد علی‘ شیخ صلاح الدین اور صاحبزادہ طارق اللہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :